ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکہ:شارلٹ میں حالات کشیدہ، ایمرجنسی نافذ

امریکہ:شارلٹ میں حالات کشیدہ، ایمرجنسی نافذ

Thu, 22 Sep 2016 16:55:19    S.O. News Service

کیرولائنا ، 22؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے گورنر نے پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد شارلٹ شہر میں شدید مظاہروں کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔منگل کے روز 43سالہ کیتھ لیموں اسکاٹ کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد دوسرے روز بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔شارلٹ شہر کے حکام کے مطابق شہریوں کے درمیان پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس ان مظاہروں سے نمٹنے کے لیے شہر کی گلیوں میں موجود ہے اور سینکڑوں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے۔خیال رہے کہ منگل کے روز 43سالہ کیتھ لیموں اسکاٹ کو پولیس اہلکار نے گولی مار دی تھی جس کے بعد وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔کیتھ لیموں سکاٹ کی ہلاکت کے بعد شہر میں شروع ہونے والے مظاہروں میں 12پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہو گئے تھے۔شارلٹ کے محکمہِ پولیس کا کہنا تھا کہ کیتھ لیموں اسکاٹ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پولیس کی گاڑیوں کو مظاہرین نے نشانہ بنایا اور ایک پولیس اہلکار کو منہ پر پتھر مارا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ کیتھ لیموں سکاٹ اس واقعے کے وقت مسلح تھے تاہم ان کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک کتاب اٹھا رکھی تھی۔مقامی ذرائع ابلاغ مطابق اس واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے علاقے میں گلیاں بلاک کر دیں اور پولیس کو آنسو گیس استعمال کرنا پڑی۔یاد رہے کہ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی ہلاکتیں ایک متنازع موضوع ہے۔ اس حوالے سے ملک میں بیلک لائفز میٹر (یعنی سیاہ فاموں کی زندگی بھی معنی رکھتی ہیں) نامی تحریک بھی جاری ہے۔


Share: